شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب دھماکے خودکش نہیں تھے
شیعیت نیوز : خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کی جانب جانے والے راستے میں جہاں زائرین کیلئے سبیلیں لگائی گئی تھیں بیگ کے اندر رکھے ہوئے بم خوفناک دھماکوں سے اڑ گئے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکے کئے ۔ سیکورٹی اداروں نے خودکش حملے کی تردید کی ہے ۔
دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں :شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب دھماکہ100 سے افراد شہید
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ دھماکے شہید سلیمانی کے مزار پر آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے۔
دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو زائرین اور عقیدت مندوں سے خالی کرا لیا گیا۔
ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔
دھماکے کے بعد ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث متعدد افراد کے باعث اب تک 171 افراد زخمی اور 100 سے زائد شہید ہوئے ہیں۔







