اہم ترین خبریںپاکستان

انسان دوست سماجی رہنما شہید سید عسکری رضا

شہید سید عسکری رضا ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت تھے۔

شعبہ سماجیات سے وابستہ شہید عسکری رضا متعدد حوالوں سے ملت تشیع کی خدمت میں مصروف تھے۔

آپ پاسبان عزا کے جنرل سیکرٹری ہونے کے ساتھ ساتھ شیعہ لاء فورم کے صدر بھی تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں :شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کو انتخابات سے قوم پر مسلط کیا جارہا ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

 

شہید وقار حسین نقوی ایڈووکیٹ جیسی شہرہ آفاق شخصیت سے کسب فیض حاصل کیا۔

شہید ہمیشہ مومنین کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے تھے۔

شہید مختار بخاری کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ہمہ دم متحرک اور فعال رہے۔

شہید عسکری رضا انسانیت کا درد رکھنے والے پاکیزہ صفت مومن اور مخلص ترین انسان تھے۔

آپ نے سیرت معصومین علیہم السلام پر عمل پیرا ہو کر اسیری سے شہادت کا سفر طے کیا۔

31 دسمبر 2011 ملک دشمن عناصر نے گلشن چورنگی کراچی میں گولیاں برسا کر شہید کر دیا۔

ان کی نماز جنازہ میں ایک روز تاخیر ہوئی اور مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دیا گیا۔

مولانا منور نقوی کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور 2 جنوری کو تدفین ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button