اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کو انتخابات سے قوم پر مسلط کیا جارہا ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

  کالعدم جماعتوں سے وابستہ افراد اور شیعہ کلنگ کا اعتراف کرنے والے دہشت گردوں کے کاغزات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کےوائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ملک میں آمریت اور فسطائیت کا راج ہے۔

بغیر کسی وجہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے  گئے ہیں ، من پسند افراد بالخصوص کالعدم جماعتوں کے افراد کے کاغزات منظور کئے گئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم جماعتوں سے وابستہ افراد اور شیعہ کلنگ کا اعتراف کرنے والے دہشت گردوں کے کاغزات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں۔

شیعہ نسل کشی اور شیعہ کلنگ کے فتوے جاری کرنے والوں کو قوم پہ مسلط کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب  محب وطن  اور اہل سیاست دانوں کے کاغذات جھوٹے بہانوں سے مسترد کئے جارہے ہیں۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ میں کاغزات کو مسترد کیا گیا یہ قابل مذمت  عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں الیکشن سے قبل اس طرح کی دھاندلی بے ضابگی کی مثال ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملی یہ ظلم کی انتہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button