اہم ترین خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)

شہید قاسم سلیمانی نے عراق، شام اور لبنان کے مظلوموں کا ہمیشہ ساتھ دیا،مشاہد حسین سید

وہ واقعی شہید االقدس ہیں کسی شہید کے لئے اس سے بڑا اعزاز کیا ہوسکتا ہے۔

 شیعیت نیوز: پاکستانی سیئنر سیاستدان سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا  ہے کہ شہید قاسم سلیمانی ایران کے بڑے عظیم مجاہد تھے۔

انہوں نے مظلوموں کا ساتھ دیا۔ ان کوبغداد میں شہید کردیا گیا۔

یہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایک آزاد ملک کی خودمختاری کو پامال کیا گیا۔

شہید قاسم سلیمانی نے عراق، شام اور لبنان کے مظلوموں کا ہمیشہ ساتھ دیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ واقعی شہید االقدس ہیں۔ کسی شہید کے لئے اس سے بڑا اعزاز کیا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان خوف کا بت توڑ کر پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل درآمد کرے،مشاہد حسین سید

القدس ہمارا قبلہ اول ہے اس کے تحفظ اور آزادی کے لئے کام کرنے سے بڑا اعزاز کیا ہوسکتا ہے۔

مجھے یاد ہے کہ شاہ فیصل کہتے تھے کہ میری ایک ہی خواہش ہے کہ میں آخری مرتبہ القدس جاکر مسجد اقصی میں نماز پڑھوں۔

یہ تو ہر مسلمان کی ایک دیرینہ خواہش ہے کہ ایک آزاد القدس میں اور مسجد اقصی میں جاکر اللہ کے سامنے حاضری دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button