مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی صحافی اپنے گھر والوں کے ہمراہ شہید

صہیونی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرکے ایک صحافی کو اس کے گھر والوں کے ہمراہ شہید کردیا۔

شیعیت نیوز: فلسطین انفارمیشن سنٹر کے مطابق غزہ میں النصیرات کیمپ میں صہیونی فوجیوں نے حملہ کرکے مقامی روزنامہ نگار جبر ابوھدروس اور اس کے گھر والوں کو شہید کردیا ہے۔

جمعے کی صبح کو بھی صحافی عبداللہ حماد اپنی زوجہ اور چار بچوں سمیت جارح اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا پیگاسس ویئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کیخلاف استعمال ہونے کا انکشاف

ان دو صحافیوں کی شہادت کے ساتھ ہی غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 106 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے۔
غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں اور جارحیت کے نتیجے میں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button