دنیا

ایک اور امریکی ریاست نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا

چند روز قبل امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی

شیعیت نیوز: ایک اور امریکی ریاست نے سابق امریکی صدر اور آئندہ  انتخابات کیلئے ریپبلکن صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولوراڈو کے  بعد اب امریکی ریاست مین میں بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مصیبت میں پھنس گئے

ریاست مین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے ٹرمپ کو نا اہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔

چند روز قبل امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی تاہم اس پہلے ریاست کولوراڈو کی عدالت نے آئین کی اسی دفعہ کے تحت انہیں صدارتی الیکشن کی پرائمری کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button