عراق

عراق میں اسرائیل کا جاسوسی اڈہ تباہ

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بار پھر شمال مشرقی علاقے اربیل میں صیہونی حکومت کے جاسوسی مرکز کو نشانہ بنایا۔

شیعیت نیوز: تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی مزاحمت کی جانب سے شمالی عراق میں صیہونی حکومت کے جاسوسی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ میں لوگوں کی ہلاکت کے جواب میں اربیل کے شمال مشرق میں صبح کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: القسام بریگیڈز کے حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیاں، بلڈوزر اور کیمپ تباہ

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا جاری رکھے گی۔

باخبر ذرائع نے تسنیم کو بتایا کہ اس حملے میں اس جاسوسی مرکز میں موجود کئی افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button