مقبوضہ فلسطین

غزہ میں جنگ مکمل رُکنے تک کسی اسرائیلی قیدی کو رہا نہیں کرینگے، اسامہ حمدان

شیعیت نیوز : حماس کے رہنماء اُسامہ حمدان کا کہنا ہےکہ شمالی غزہ کے شہری اب فاقہ کشی سے مر رہے ہیں۔

عرب و اسلامی ممالک اور عالمی برادری غزہ میں امداد فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں :ترک صدر نے صیہونی وزیراعظم کو ہٹلر سے تشبیہ دیدی

بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنماء اُسامہ حمدان نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں 300 فلسطینی شہید ہوئے۔

اُسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ مکمل رُکنے تک کسی اسرائیلی قیدی کو رہا نہیں کریں گے۔

حماس رہنماء نے کہا کہ اسرائیل فوجی طاقت کے زور پر قیدیوں کو رہا کرانے میں ناکام ہوچکا ہے۔

اُسامہ حمدان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کو ختم کرنے کا اسرائیلی مقصد ہمارے لوگوں کی استقامت و مزاحمت کے سامنے ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button