سید رضی موسوی کی شہادت سے تحریک آزادی مزید مضبوط ہوگی، ایم ڈبلیو ایم قم

28 دسمبر, 2023 18:11

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری اور آفس سیکرٹری مولانا علی محمد رضوانی نے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے مقاومتی عسکری رہنماء سید رضی موسوی کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے مقدس خون نے ہی فلسطین کی تحریک آزادی کو آج تک زندہ رکھا ہوا ہے اور دین اسلام ایک شہید پرور دین ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں :سانحہ عاشورہ کراچی کے شہداء کے ورثا کو انصاف نہ مل سکا، علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ سید رضی موسوی کی شہادت کے بعد فلسطینی ان کے راستے پر آگے ہی بڑھتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیلی طیاروں نے دمشق میں زینبیہ ضلع کے قریب فضائی حملہ کرکے ایرانی مقاومتی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی کو شہید کر دیا تھا۔

وہ شام میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ کی سربراہی کر رہے تھے۔

8:01 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top