پاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے وزیراعظم کا نئےسال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کے لیے نئےسال کی تقاریب پرپابندی کااعلان کردیا۔

شیعیت نیوز :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کے لیے نئےسال کی تقاریب  پر پابندی کا اعلان کر دیا ۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں 9 ہزار بچوں سمی ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، پاکستان نےمظلوم فلسطینیوں کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے تیسری امدادی کھیپ جلد روانہ کی جائے گی، فلسطینیوں کی بروقت امداد اور غزہ سے محفوظ انخلا کے لیے مصر اور اردن سےرابطے میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button