پاکستان کی اہم خبریںمقبوضہ فلسطین

مزار قائدؒ پر پاکستانی پاسپورٹ کے ہمراہ اسرائیل مخالف منفرد احتجاج

شیعیت نیوز :شہر قائد کے ادارے دی سپورٹرز کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر قائداعظمؒ کے طرف سے اسرائیل مخالف منفرد احتجاج کیا گیا۔

دی سپورٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ اسرائیل مخالف منفرد احتجاج کے دوران مزار قائدؒ کے سامنے شرکاء پاکستانی پاسپورٹ کی کاپی اٹھائے ہوئے تھے، جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہندوستان: دلی کی تاریخی سنہری مسجد کو شہید کرنے کی تیاری

شرکاء نے مزار قائدؒ کے سامنے منفرد احتجاج کے دوران مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جس پر اسرائیل مخالف شعار اور اسرائیل کے ناجائز ریاست ہونے سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان تحریر تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button