مقبوضہ فلسطین

غزہ پر غاصب اسرائیلی طیاروں کی بمباری درجنوں شہید اور زخمی

شیعیت نیوز : غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک کار پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں سات افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس میں ہلال احمر اسپتال کے اطراف کے علاقوں کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں متعدد فلسطینیوں کے شہید و زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :البانیہ کی پارلیمنٹ پر شدید سائبر حملہ، کام کاج بند

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ اس جارحیت میں پچیس فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

فلسطینی ذرائع نے خان یونس پر صیہونی جارحیت میں مزید بیالیس افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔

اسی طرح النصیرات کیمپ میں رہائشی مکانات پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری میں آٹھ فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button