مشرق وسطیمقبوضہ فلسطین

حماس کی سرنگوں کا کوئی حل نہیں ہے، سابق اسرائیلی جنرل کا اعتراف

شیعیت نیوز : صیہونی فوج کے سابق جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس حماس کی سرنگوں کا کوئی حل نہیں ہے، اسرائیلی فوج حماس کے جانی نقصان کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔

اسرائیلی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل یتزاک برک نے اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں کا پردہ فاش کیا ہے۔

جنرل (ر) یتزاک برک کے مطابق غزہ میں لڑنے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں اور افسران سے مجھے جو معلومات ملی ہیں، اس کی بنیاد پر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) کے ترجمان اور عسکری تجزیہ کار غزہ میں دو بدو لڑائی کے دوران حماس کے ہزاروں جنگجوؤں کی ہلاکت کی جھوٹی خبریں دے رہے ہیں، اس کے برعکس حماس کے مارے جانے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائی میں اسرائیل کی پانچ فوجی گاڑیاں تباہ

جنرل کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر اسرائیلی فوجی حماس کے بموں اور ٹینک شکن میزائلوں کا شکار ہوئے، اسرائیلی فوج کے پاس اس وقت حماس کے ارکان کو ختم کرنے کا کوئی مؤثر طریقہ نہیں ہے۔

حماس کے لوگ سرنگوں میں چھپے ہوتے ہیں اور صرف بم نصب کرنے، دھماکہ خیز مواد کا جال بچھانے یا اسرائیلی ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں پر میزائل فائر کرنے کے لیے سرنگوں سے باہر آتے ہیں۔

اس کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوج کے ترجمان اور اعلیٰ دفاعی حکام جنگ کی دھول چھٹ جانے اور حقیقی تصویر واضح ہونے سے قبل جنگ کو ایک عظیم فتح کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے وہ بڑے ٹیلی ویژن چینلز کے نامہ نگاروں کو غزہ میں مبینہ "فتح” دکھانے کے لیے لا رہے ہیں، وہ دراصل صرف شیخیاں بگھار رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button