اہم ترین خبریںپاکستان

ریاستی ایماء پر سینکڑوں ہزارہ شیعہ مسلمان پاکستانیوں کا قاتل رمضان مینگل الیکشن لڑنے کیلئے تیار

افسوس کی بات یہ ہے اس ملک میں اب دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دی جاچکی ہے یہاں تک کہ دہشتگردوں کو الیکشن لڑنے کی بھی اجازت دی گئی

شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کی ایک بار پھرملک وقوم کو آگ وخون میں غلطاں کرنے والے تکفیری وہابی دہشت گردوں کو آشیرباد، سینکڑوں ہزارہ شیعہ مسلمان پاکستانیوں کے قاتل کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ رمضان مینگل کو قومی انتخابات میں شرکت کی اجازت دے دی گئی، تباہ حال مملکت میں ریاست پاکستان کے ٹھیکداروں کے ہاتھوں آئین پاکستان کی دہجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ، مستونگ اورمچھ سمیت بلوچستان بھرمیں شیعہ ہزارہ شہریوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے اور شیعہ ٹارگٹ کلنک میں سینچری مکمل کرنے کا سرعام عوامی اجتماع میں اعلان کرنے والے سفاک ترین دہشت گرد رمضان مینگل کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبول کرلئیے۔

رمضان مینگل نے بلوچستان کے حلقے NA-242  سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن قوتیں امن تباہ کرنے کے درپہ،مسافربس پر حملہ 2 شیعہ مسافر شہید متعدد زخمی

اگر ریاست NA-242 سے رمضان مینگل نامی دھشتگرد کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے دے. اور تحریکِ انصاف کے کارکنوں پر پابندی لگائے تو سمجھ لیں کہ Repeat Telecast الیکشن 2018 ذور و شور سے جاری و ساری ہے صرف اتحادی تبدیل ہوئے ہیں، مالک وہی ہیں!

افسوس کی بات یہ ہے اس ملک میں اب دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دی جاچکی ہے یہاں تک کہ دہشتگردوں کو الیکشن لڑنے کی بھی اجازت دی گئی۔ کوئٹہ میں ہزاروں بےگناہوں کا قاتل رمضان مینگل اور اس جیسے کئی انسان دشمن درندے اورنگزیب فاروقی ، احمد لدھیانوی کس بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں؟حالانکہ یہ گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے کالعدم اور دہشتگرد لوگ ہیںکیا اب ایوانوں میں پاکستان کا آئین و قانون دہشت گرد بنائیں گے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button