اہم ترین خبریںپاکستان

ملک دشمن قوتیں امن تباہ کرنے کے درپہ،مسافربس پر حملہ 2 شیعہ مسافر شہید متعدد زخمی

زخمیوں کو ہنگو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے

شیعیت نیوز: عالمی استعماری قوتیں اپنے داخلی ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کا امن ایک بارپھر تباہ کرکے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں کوشاں۔ ہنگو سے پاراچنار جانے والی مسافر بس پر فائرنگ ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 شیعہ مسافر شہید متعدد کے زخمی ہونے کا خدشہ۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے اپنے آقا امریکا اورریاستی اداروں میں موجود اپنے ہیلنڈرز کی ایماء پر ملک کے پر امن ماحول کو ثبوتاث کرنے اور انتخابی مرحلے کو ناکام بنانے کیلئے ایک با رپھر بذدلانہ حرکتوںں کا سہارا لینا شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی حکومت نے میجر جنرل شہید رضی موسوی پر حملہ کر کے جنایت کا ارتکاب کیا ہے، سید ناصرشیرازی

شیعیت نیوز کے ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل ہنگو سے پاراچنار جانے والی بس پر تکفیری وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 2 شیعہ مسافر شہید جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مسافر ہائی ایس وین مسافروں ہنگو سے لیکر پاراچنار روانہ ہورہی تھی جسے ہنگو باڑہ عباس خیل کے مقام پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

زخمیوں کو ہنگو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔جبکہ زخمیوں کے نام ذیل ہیں۔

– ۔1اعجاز على ولد نجات حسين بعمر قريباً 39 سال سکنہ شلوزان پاره چناڑ۔ 2 حمزه ولد زاہد رحمان بعمر قريباً 18 سال سکنہ ضلع چار صده۔ 3 ذیشان ولد قاضی عمران سکنہ ضلع نوشہرہ۔ 4. اسد حسین ولد گلاب حسین سکنہ پاره چنار، ضلع کرم۔ 5 توقیر سجاد ولد سجاد علی سکنہ ضلع کرم۔ 6 عدنان ولد نظر على سكنه ضلع نوشہرہ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button