کراچی، پولیس اہلکار سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک اہلکار جاں بحق

25 دسمبر, 2023 09:43

شیعیت نیوز:  شہر قائد کے لانڈھی تھانے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہونے والے دو اہلکاروں میں ایک اہلکار دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار کی شناخت فہمید اور زخمی کی شناخت گل شیر کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی بحریہ میں جدید کروز میزائل شامل

پولیس نے بتایا کہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا تھا، جب کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کی پستول چیک کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل علی احمد سے اتفاقیہ گن چلنے سے ایک گولی 2 اہلکاروں کو لگی، زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک اہلکار دم توڑ گیا۔

9:11 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top