جنوبی پنجاب سے مجلس وحدت مسلمین کے امید وار سیاسی میدان میں اتر گئے

25 دسمبر, 2023 08:19

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ غازیخان کے ضلعی صدر سید اظہر عباس کاظمی نے ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 291سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

سید اظہر عباس کاظمی علاقے میں مذہبی و سیاسی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یہ الیکشن خیمے کے نشان پر لڑیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مظلوموں اور محروموں کی اُمید ہیں، ہم پاکستان میں ہر قسم کی تفریق کی مخالفت کرتے ہیں۔

بلوچ قبائل کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہیں، بلوچ اپنے پیاروں کی تلاش میں اسلام آباد پہنچ گئے ہیں لیکن ابھی تک انصاف کے متلاشی ہیں۔

5:29 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top