مقبوضہ فلسطین

امریکہ اور اسرائیل کے جرائم روکنے میں سلامتی کونسل کی شکست ثابت، اسلامک جہاد

شیعیت نیوز: نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامک جہاد فلسطین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی حالیہ قرارداد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ قرارداد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ سلامتی کونسل امریکہ اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

یاد رہے کل ہی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں انسانی امداد بڑھانے پر زور دیا گیا ہے لیکن اس میں جنگ بندی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔

امریکہ نے اس قرارداد پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسلامک جہاد فلسطین نے اپنے بیانیے میں کہا: "غزہ میں انسانی امداد کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد غاصب صیہونی رژیم کے مجرمانہ اقدامات سے مناسبت نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں :مولانا امداد علی گھلو شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر منتخب

یہ قرارداد انتہائی افسوسناک اور مایوس کرنے والی ہے۔

سلامتی کونسل نے ایسی قرارداد منظور کر کے اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کو ایک بار پھر اس بات کا موقع فراہم کر دیا ہے کہ وہ تمام تر بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے غزہ کے عوام کی ضروریات اپنے کنٹرول میں لے لے۔”

سلامتی کونسل میں منظور شدہ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ غزہ جانے والی انسانی امداد صیہونی رژیم کے ذریعے عوام تک پہنچائی جائے گی۔

اسلامک جہاد فلسطین نے اپنے بیانئے میں مزید کہا کہ ہم تمام دنیا والوں کو صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں وسیع قتل عام اور عام شہریوں کو گولی مار کر سزائے موت دیے جانے جیسے واقعات پر خبردار کرتے ہیں۔

صیہونی فوج اسلامی مزاحمت سے مسلسل شکست کھانے کے بعد فلسطینی عوام سے انتقام لے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button