مقبوضہ فلسطین

غزہ کی زمینی جنگ میں صیہونی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان

شیعیت نیوز:  صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان ہاکاری نے اعتراف کیا کہ غزہ میں زمینی جنگ میں ہلاک ہونے والے اس کے فوجیوں کی تعداد ایک سو چوالیس تک پہنچ چکی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد چارسو ستتر ہوگئی ہے جن میں سے ایک سو چوالیس صرف غزہ پر زمینی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں :اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

درایں اثنا صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں فلسطینی استقامتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں ميں اس کے بیالیس فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی استقامتی گروہوں نے سات اکتوبر کوغاصب صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن انجام دیا جس کے بعد صیہونی حکومت نے اپنی اس ذلت آمیز شکست کا انتقام لینے کے لئے غزہ پٹی کی تمام گذرگاہوں کو بند اور اس پورے علاقے پر وحشیانہ بمباری شروع کردی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button