مقبوضہ فلسطین

دشمن کی 720 فوجی گاڑیاں تباہ، القسام بریگیڈ

 شیعیت نیوز:  فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگيڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے گزشتہ ہفتے پندرہ سے زیادہ فوجی کارروائیوں میں غاصب فوجیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ ہم نے جنگ کے آغاز سے اب تک دشمن کی سات سو بیس فوجی گاڑیاں تباہ کی ہيں ۔

انہوں نے کہا کہ القسام بریگيڈ کے مجاہدین دشمن کی بکتربند گاڑیاں کو نشانہ بنانے اور گھات لگا کر غاصب فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ دشمن مسلسل اپنی حماقتيں اور تاریخی غلطیاں دہرا رہا ہے کیونکہ اسے ملت فلسطین کے حقائق کے بارے میں کچھ پتہ نہيں ہے اور وہ اس کے تمدن کے بارے میں کچھ نہيں جانتا۔

 یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2024ء میں ایم ڈبلیو ایم فعال کردار ادا کرے گی، علامہ جہانزیب علی

ان کا کہنا تھا کہ دشمن اگر اپنے قیدیوں کو زندہ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اس کے پاس جنگ روکنے کے سوا کوئي چارہ نہيں ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بیان میں اپنے ان دو فوجیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جو شمالی و جنوبی غزہ پٹی میں زمینی جنگ ميں مارے گئے ہيں۔

صیہونی حکومت کی فوج طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کے ناموں کا ایک ایک کر کے اعلان کررہی ہے اور اس کی وجہ بھاری تعداد میں ان کے فوجیوں کی ہلاکت اور اس پر عوامی ردعمل کا خوف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button