پاکستان

پاکستان کی تمام طلبہ تنظیموں کے سربراہان کا دورہ ایران،فسلطین کانفرنس میں شرکت

شیعیت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام متحدہ طلباء محاذ میں شامل طلباء تنظیموں کی مرکزی قیادت کیلئے ایران کے تعلیمی و تحقیقی دورہ کا اہتمام کیا گیا

دورہ کے دوران ملک کے مختلف جامعات اور علمی و تحقیقاتی اداروں کے وزٹ کروائے گئے۔
بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء و مذہبی مراکز سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔
وفد نے تہران میں فلسطین کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔
وفد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، اسلامی جمعیت طلبہ، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ق), پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جمعیت طلباء اسلام (ف)، جمعیت طلباء اسلام (س), جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے نمائندگان شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button