پاکستان

متحدہ طلبہ محاذ کے تحت وحدت اسلامی کانفرنس کا اہتمام، شیعہ سنی علماء کی شرکت

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر انتظام اور متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام پنجابی کمپلیکس لاہور میں وحدت اسلامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شیعہ سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کیا۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر انتظام اور متحدہ طلباء محاذکے زیر اہتمام پنجابی کمپلیکس لاہور میں وحدت اسلامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شیعہ سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تمام جید علماء کرام نے خطاب کیا۔

تقریب کا آغاز حافظ محمد علی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، خبر رساں دارے تسینم کے مطابق یہ سیمینار صحیح معنوں میں وحدت المسلمین کا مظہر تھا۔ جس میں تمام مسالک کے جید علمائے کرام، طلبا تنظیموں کے رہنما، معروف شخصیات اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اتحاد کا معنی و مفہوم بہت آسان اور واضح ہے، اس سے مراد مسلمان فرقوں کا باہمی تعاون اور آپس میں ٹکراؤ اور تنازعے سے گریز کرنا ہے۔ اتحاد بین المسلمین سے مراد یہ ہے کہ ایک دوسرے کی نفی نہ کریں، ایک دوسرے کے خلاف دشمن کی مدد نہ کریں۔

کانفرنس سے متحدہ طلباء محاذ اور امامیہ اسوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفرازنقوی، جاعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹر راغب نعیمی، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی، اور متحدہ طلباء محاذ کی رکن تنظیموں کے سربراہان نے خطاب کیا۔

جامعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ عشق رسول مسلمانوں میں وحدت اور اخوت کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہے وحدت اسلامی کانفرنس نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عاشقوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں فرقہ واریت ہے وہ احمق ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button