اتوار کو کوئٹہ میں تاریخی حمایت فلسطین مارچ ہوگا,علامہ احمد اقبال رضوی

22 دسمبر, 2023 05:55

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ علمدار روڈ کوئٹہ میں حمایت فلسطین مارچ تاریخی سنگ میل طے کرے گا ۔

مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہوں گےجبکہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مارچ کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مجلس وحدت مسلمین کا کوئٹہ اور ملتان میں فلسطین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ

اجلاس میں وحدت یوتھ کے مرکزی صدر علامہ تصور حسین مہدی،علامہ سید ہاشم علی موسوی،علامہ علی حسنین حسینی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری صوبائی جنرل سیکریٹری سہیل اکبر شیرازی ۔

صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ذاکر حسین درانی صوبائی آفس سیکریٹری سید عباس ضلعی صدر ارباب لیاقت علی سیکریٹری تنظیم سازی۔

فرید احمد سیکرٹری سیاسیات حاجی غلام حسین سیکریٹری تعلیم مظفر علی نے شرکت کی اور اس موقع پر آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

9:10 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top