اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین کا کوئٹہ اور ملتان میں فلسطین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کی قیادت کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی سربراہی میں ہوا۔

اجلاس میں طے پایا کہ 24 دسمبر کو ئٹہ میں عظیم الشان فلسطین کانفرنس ہوگی۔

جس کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

کانفرنس میں صوبہ بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین نے اس سے قبل اسلام آباد،کراچی،ملتان،لاہور اور کوہاٹ میں بھی بڑے اجتماعات کئے ہیں۔

شرکاء نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا  مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 24 دسمبر بروز اتوار عظیم الشان آزادی فلسطین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا

جس میں انشاء اللہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہونگے باہمی اتحاد و اتفاق سے جلسہ کو کامیاب بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ مقصود ڈومکی کی صوبائی وزیر داخلہ سے ملاقات ،عزاداروں کی مشکلات سے آگاہ کیا

علمدار روڈ کی غیور شہید پرور ملت سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ظالم امریکہ و اسرائیل اور ان کے اتحادیوں سے بھرپور اظہار نفرت و مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلیے اپنی شرکت کو یقینی  بنائیں۔

ملتان میں بھی  فلسطین مارچ 10دسمبر کو ہوگا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

مارچ کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گی۔

صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبہ بھرمیں دعوتی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button