پاکستان کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی بلوچستان نے ایک ماہ میں 8 دہشتگردوں کو گرفتار کیا،رپورٹ

نومبر کو انتہائی مطلوب دہشتگرد ’بالاچ ولد مولا بخش‘ کی گرفتاری اس کی کڑی ہے

 شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق رواں سال بلوچستان لیبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لیبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے تربت میں 158 دہشتگردانہ کارروائیاں کیں۔

ان کارروائیوں میں 66 افراد شہید جبکہ 30سےزائد زخمی ہوئے، سی ٹی ڈی بلوچستان نے ایک ماہ میں 8 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 نومبر کو انتہائی مطلوب دہشتگرد ’بالاچ ولد مولا بخش‘ کی گرفتاری اس کی کڑی ہے۔

گرفتاری کے وقت دہشتگرد بالاچ سے 5 کلوگرام بارودی مواد برآمد ہوا۔

یہ بارودی مواد تربت میں دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا، دہشتگرد بالاچ کی نشاندہی پرپسنی کے قریب خفیہ آپریشن کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران مزید دہشت گرد چھپے ہوئے تھے۔

آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد بالاچ جہنم واصل ہوا۔

دوران تفتیش بالاچ نے بی ایل اے میں شمولیت اور ٹریننگ سے متعلق تمام تفصیلات بھی بتائیں۔

دہشتگرد بالاچ متعدد معصوم افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

دہشتگرد بالاچ نے سیکیورٹی فورسز کےخلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button