کوئٹہ :علامہ علی حسنین کی ایم ڈیبلیو ایم میں شمولیت، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات
شیعیت نیوز: کوئٹہ کے معروف عالم دین علامہ علی حسنین نے علا مہ راجہ ناصر عباس جعفری سے کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بطور صوبائی نمائندہ ملت کی خدمات کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا۔
مجلس وحدت مسلمین نے علامہ علی حسنین کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں وفد کوئٹہ پہنچ گیا،پرتپاک استقبال
اس موقع پر علامہ ہاشم موسوی،علامہ سید احمد اقبال رضوی، آغا رضا، ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی اور علامہ مقصود علی ڈومکی بھی موجود تھے۔







