مقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈز نے میدان جنگ کی کارروائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی

شیعیت نیوز:  فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے میدان جنگ کی کارروائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی۔

صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں مسلسل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج عام شہریوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنارہی ہے۔

تاہم اسرائیلی فوج کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے سخت مزاحمت کا بھی سامنا ہے۔

نئی جاری ہونے والی ویڈیو میں القسام بریگیڈز کی جانب سے کئی اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو انتہائی قریب سے نشانہ بناتے دکھایا گیا۔

ویڈیو میں اسرائیلی فوج کو حماس کے راکٹوں سے تباہ ٹینکوں کو کھینچ کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

حماس میڈیاکے مطابق غزہ میں ٹینک کے پیچھے چھپے کئی اسرائیلی فوجی  راکٹوں کا نشانہ بنے جبکہ عمارتوں میں بھی چھپے اسرائیلی فوجیوں کو حماس کے اسنائپر کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ کے اسرائیلی معیشت اور پروازوں پر منفی اثرات

گزشتہ روز اسرائیل نے دعویٰ کیا تھاکہ غزہ میں القسام بریگیڈز کے زیر استعمال سب سے بڑی سرنگ تلاش کرلی ہے اور یہ سرنگ 4 کلومیٹر طویل اور 165 فٹ گہرائی میں جاتی ہے جس میں بجلی کا نظام بھی موجود ہے۔

تاہم حماس نے اسرائیل کی جانب غزہ میں سب سے بڑی سرنگ تلاش کرنے کے فخریہ اعلان پر معنی خیز ردعمل دیا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے سرنگ کی ویڈیو جاری کی جس میں سے نکل کر مجاہدین نے اسرائیلی فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا تھا اور کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔

ویڈیو کے ساتھ القسام بریگیڈز نے لکھاکہ ’بہت دیر کردی، ہمارا مشن تو مکمل ہوگیا‘۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کو زمینی آپریشن میں مزید 5 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد غزہ آپریشن میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 127 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button