کربلا: عتبہ عباسیہ کی جانب سے مجلس عزا بسلسلہ ایام فاطمیہ کا انعقاد

18 دسمبر, 2023 13:26

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نےحضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت کے موقع پر

 خواتین زائرین کے لیے مجالس عزاء کا انعقاد کیا ۔

مذہبی رہنمائی ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذراء الشامي  کے مطابق”روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام بیسمینٹ میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

اس کے بعد صدیقہ الکبریٰ حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کی زیارت پڑھی گئی۔

انہوں نے مزید  بتایا کہ اس کے بعد ہماری خطیبہ نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سیدۃ النساء العالمین کی حیات طیبہ کے متعدد پہلووں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا حوالہ دیتے پوئے آپ کے بلند مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے آپ (سلام اللہ علیہا) کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بیان کیا

اور نبوت اور امامت کے دفاع کے لیے عظیم قربانیوں پیش کیں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی کی گئی اور امام عصر و زمان علیہ السلام کے جلد ظہور کے لئے دعائے فرج پڑھی گئی۔

11:52 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top