مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں پر حماس کا خوف طاری، اپنے ہی تین قیدیوں کو مار دیا

شیعیت نیوز: غزہ پٹی میں فلسطینی مجاہدین غاصب اسرائیلی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور روزانہ غاصب فوجیوں کو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ موت کے گھاٹ بھی اتار رہے ہیں۔

بنابریں، غاصب فوجیوں پر حماس کا اتنا خوف طاری ہوگیا ہے کہ اب انہوں نے اپنے ہی تین قیدیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:16 دسمبر اور میرے دشمن کے بچے:نذر حافی کا کالم

غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جن میں روزانہ متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی مجاہدین بھی غاصب فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور غزہ کو غاصبوں کے قبرستان میں تبدیل کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’شجاعیہ میں لڑائی کے دوران، آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) نے غلطی سے تین اسرائیلی قیدیوں کو خطرہ سمجھ لیا اور گولی مار دی۔

آئی ڈی ایف نے فوری طور پر واقعے کا جائزہ لینا شروع کر دیا، غزہ کی پٹی میں اترنے والے تمام فوجیوں کو اب الرٹ کر دیا گیا ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین

Back to top button