پاکستان

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں چراغاں

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے چراغاں کیا گیا۔

اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ضلعی صدر فخر نسیم نے سانحہ اے پی ایس پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

16 دسمبر 2014 کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی ایران میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

آرمی پبلک اسکول پشاور کے ان معصوم بچوں کی قربانی سے ہمیں پیغام ملتا ہے کہ آپس کے باہمی اختلاف کو بھلا کر دہشت گردی سے پاک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کیلئے مل جل کر کوشش کریں۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی ڈویژنل صدر وحدت یوتھ دلشیر، جنرل سیکرٹری تیمور حیدر، اظہر حسین، عاطف حسین اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button