72 گھنٹے میں غاصب صیہونی فوج کی 72 بکتر بند گاڑیاں تباہ

15 دسمبر, 2023 18:14

 

شیعیت نیوز: خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعرات کی رات کو بتایا کہ القسام کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے مختلف محاذوں پر غاصب اسرائیلی فوج پر زبردست حملہ کیا۔

 رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے اس حملے میں غاصب اسرائیلی فوج کی 72 بکتر بند گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بے گناہ فلسطینیوں کےقاتل صہیونسٹوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کے پچیس کروڑ عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فلسطینی مجاہدین نے دشمن کی فوج پر مختلف قسم کے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں غاصب فوج کو خاصا جانی نقصان ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی صحیح تعداد کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

6:29 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top