اہم ترین خبریںپاکستان

وطن فروش انوار الحق کاکڑ شرمناک بیان پر قوم سے معافی مانگیں:علامہ احمد اقبال رضوی

نگران وزیر اعظم کو پوری قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔مسئلہ فلسطین پہ اگر ریاست نے اپنا واضح موقف نہ کیا تو عوام کا رخ وزیراعظم ہاوس کی طرف ہوگا۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے نگران وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ

وطن فروش اورکٹھ پتلی وزیر اعظم  انوار الحق کاڑ کا فلسطین پہ بیان انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے 25 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات کی توہین کی ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کے بانی اور انکا موقف اٹل اور اصولی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وطن فروش،غدار ِامت انوار الحق کاکڑ کے بیان سے اربوں مسلمانوں کے جزبات کی توہین ہوئی،علامہ امین شہیدی

انہوں نے مزید کہاکہ  پاکستان کے عوام اسرائیل کو کسی صور ت تسلیم نہیں کریں گے۔

نگران وزیر اعظم کو پوری قوم سے معافی مانگنا ہوگی۔

مسئلہ فلسطین پہ اگر ریاست نے اپنا  موقف واضح نہ کیا تو عوام کا رخ وزیراعظم ہاوس کی طرف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button