کوئٹہ:سیدہ معصومہ قم کی زندگی پہ مبنی فلم اخت الرضا کی نمائش

شیعیت نیوز:امام رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ معصومہ قم کی زندگی پہ مبنی فلم اخت الرضا کی کوئٹہ میں نمائش کی گئی
اس سے قبل ہزارہ ٹاون میں بھی فلم کی نمائش لگائی گئی تھی
نجی سکول میں ہونے والی نمائش کے موقع پر منتظم نمائش کا کہنا تھا یہ فلم عرب ممالک میں بھی دکھائی گئی اور اب پاکستان میں دکھائی جارہی ہے
حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادی، امام علی رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دختران ملت کو جناب معصومہ قم ؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، سیدہ زہرا نقوی
آپ کی ولادت یکم ذیقعد 173 ھجری قمری اور دوسری روایت کے مطابق 183 ھجری قمری میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔
آپ کی والدہ ماجدہ کا نام نجمہ اور دوسری روایت کے مطابق خیزران تھا۔
آپ امام موسی کاظم علیہ السلام کی سب سے بڑی اور سب سے ممتاز صاحبزادی تھیں۔
ممتاز عالم دین شیخ عباس قمی اس بارے میں لکھتے ہیں: "امام موسی کاظم علیہ السلام کی صاحبزادیوں میں سب سے بافضیلت سیدہ جلیلہ معظمہ فاطمہ بنت امام موسی کاظم علیہ السلام تھیں جو معصومہ کے نام سے مشہور تھیں”۔
آپ کا نام فاطمہ اور سب سے مشہور لقب معصومہ تھا۔