پاکستان

دختران ملت کو جناب معصومہ قم ؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، سیدہ زہرا نقوی

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے ولادت باسعادت خواہر امام رضا (ع) سیدہ فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا عبادت و زہد میں شہرہ آفاق اور فضائل و کمالات میں بلند ترین مقام پر فائز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آپؑ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی تمام اولادوں میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے بعد علمی و اخلاقی کمالات میں سب سے زيادہ اعلیٰ و ارفع مرتبے پر فائز تھیں۔ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی زیارت کرنے والوں پر خدا نے جنت واجب قرار دی ہے۔

ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ قم مبارک ہو

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا فضائل و مراتب و مقامات عالیہ کا مظہر ہیں، معصومین علیہم السلام کی روایات آپ سلام اللہ علیہا کے لئے نہایت اونچے مقامات و مراتب کی دلیل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ سلام اللہ علیھا وہ پاک سیرت اور منفرد مقام کی حامل بی بی ہیں کہ جن کی زیارت کو جناب سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی زیارت قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دختران ملت کو جناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ سے آشنائی اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button