اہم ترین خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سرزمین دیامرکوفوری طور پردھشت گردوں سے پاک کریں،ممبر جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی

جب تک ان دھشت گردوں کوگرفتارکرکے قرار واقعی سزا نہیں دیں گے یہ شعر اپنی آب وتاب سے سننے کوملے گا۔متاع کارواں لٹنےکامیں الزام کس پردوں؟کہ اس الزام کےزد میں امیرکارواں بھی ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہڈور چلاس کاگیارواں دن بھی گزرگیا ہم تواس امیدکےساتھ یہاں کھڑےہیں بول رہےہیں کہ سانحہ اس شاہراہ کاآخری سانحہ ہو۔آج کےبعداس شاہراہ پرسفرکرنےوالے مسافرین اپنےآپ کومحفوظ سمجھیں لیکن اب تک کی حکومتی غیرسنجیدگی سے ایسالگ رہاہے کہ یہ سانحہ بھی سابقہ سانحات کی طرح تعزیت اورمذمت کی نذر ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، علامہ جہانزیب جعفری

جناب سپیکرصاحب چیف منسٹرکی موجودگی میں چلاس کےجرگہ میں علماء دیامرنے بہت سارے حقائق سے پردہ اٹھایاہے اورمتفقہ طورپرسی ایم صاحب آپ سے مطالبہ کیاہے کہ سرزمین دیامرکودھشت گردوں سے پاک کریں اس کےبعد کس چیزکاانتظارہے اب تک کی کارکردگی سے توایسالگتاہے کہ دھشت گردوں کوراضی کرکےگرفتار کرناچاہتے ہیں جب تک ان دھشت گردوں کوگرفتارکرکے قرار واقعی سزا نہیں دیں گے یہ شعر اپنی آب وتاب سے سننے کوملے گا۔متاع کارواں لٹنےکامیں الزام کس پردوں؟کہ اس الزام کےزد میں امیرکارواں بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button