اہم ترین خبریںپاکستان

ہم شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، علامہ جہانزیب جعفری

صوبائی صدر نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردانہ حملے میں فوجی جوانوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، حملے میں کئی جوان شہید ہوئے ہیں، ہم شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، بہادر جوانوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، بزدل دہشتگردوں نے خود کش دھماکہ کر کے ہمارے جوانوں کو بڑی بے دردی سے شہید کیا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں: غزہ میں تاریخ کی بدترین نسل کشی پہ اقوام عالم کی خاموشی زہر قاتل ہے،علامہ ساجد علی نقوی

صوبائی صدر نے مزید کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں اور ان سرپرستوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے علاقے کے امن کو بحال کیا جائے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک عرصے سے جاری ان بہیمانہ کاروائیوں کو فی الفور روکا جائے جس میں کئی بے گناہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button