اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد کا حماس کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ، روس نے خاموشی توڑ دی

 شیعیت نیوز : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ حماس کو جلد از جلد ختم کر دیا جائے کیونکہ مسلح حماس عرب حکومتوں کے لئے بھی خطرہ ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس اپنی مسلح جدوجہد ترک  کردے تو سعودی عرب اسرائیل سے بات چیت کرکے  مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے بات چیت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے جنگ کے آغاز سے ہی دو ریاستی حل کا مطالبہ دہرایا جارہا ہے حماس کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ  دو ریاستی حل کے بیانیہ کو تقویت دینے کی ایک کوشش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد نے امریکی وزیر خارجہ کو مدد مانگنے پر کرارا جواب دے دیا

سعودی ولی عہد کے بیان پر روسی صدر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے اس موقف سے پیچھے ہٹ جائے ہم حماس کو فلسطینی کی نمائندہ جماعت سمجھتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے

روسی صدر پیوٹن کے اہم ترین بیان کے بعد سعودی عرب ایک بار مضمصہ کاشکار ہوچکا ہے ۔

دوسری جانب ایرانی صدر اور پیوٹن کے درمیان غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے امریکہ پر دباو ڈالا جائے کیونکہ امریکہ ہی جنگ کا ذمہ دار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button