اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد نے امریکی وزیر خارجہ کو مدد مانگنے پر کرارا جواب دے دیا

سعودی عرب کے دورے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا

 شیعیت نیوز: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے تو (بروز ہفتہ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ملاقات کے لیےگھنٹوں انتظار کروایا اور پھر اگلی صبح (اتوار) کو ملاقات کی تو زور غزہ کے معصوم فلسطینیوں کا قتل رکوانے پر دیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے اتوار کے روز ہونے والی ملاقات میں اسرائیل فلسطین کی صورت حال پر سخت پیغام دیتے ہوئے غزہ میں فوجی آپریشن رکنے اور غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کروانے پر زور دیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی قتل ہو رہے ہیں،
اسرائیل کو چاہیےکہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے، غزہ کو پانی، بجلی اور ایندھن کی فراہمی بحال کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button