اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے حکمران اسرائیل نارملائزیشن کی شیطانی چالوں سے باز رہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

اس وقت دنیا میں تمام حریت پسند قومیں فلسطین کے ساتھ ہیں جبکہ حکمران طبقہ اور ظالمین اسرائیل کی پشت پر نظر آتا ہے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملتان میں آزادی فلسطین مارچ سے خطاب میں کہاکہ پاکستان کے حکمران اسرائیل نارملائزیشن کی شیطانی چالوں سے باز رہیں، ایک سازش کے تحت پاکستان سے وفود اسرائیل بھیجے جس سے حکمرانوں کی فلسطینیوں سے دشمنی واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلام پیش کرتا ہوں حزب اللہ، حماس اور انصاراللہ کے جوانوں کو جنہوں اسرائیل کو ناکوں چنے چبوائے ہیں،سربراہ جمیعت علمائے اہلحدیث ضیاء اللہ شاہ بخاری

ریاست صرف فلسطین ہے دو ریاستی فارمولہ مسترد کرتے ہیں، امریکہ کا تسلط دنیا پر کمزور ہو چکا ہے، دنیا کی مزاحمت اور بیداری نے امریکی ہیبت کو توڑ دیا ہے، اس وقت دنیا میں تمام حریت پسند قومیں فلسطین کے ساتھ ہیں جبکہ حکمران طبقہ اور ظالمین اسرائیل کی پشت پر نظر آتا ہے، آزادی فلسطین قریب ہے اور اسرائیل نابود ہو کر رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button