اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

ہمارے نوجوانوں کی رغبت شیعیت کی طرف بڑھ رہی ہے،اسماعیل ہانیہ

شیعیت نیوز:اسرائیل کے خلاف مزاحمت  کار سیاسی اور عسکری  مجاہدین کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ

ہمارے نوجوانوں میں اکثر افراد کا رجحان شیعیت اور شیعیت کے قلب ایران کی طرف ہو رہا ہے ۔

اسماعیل ہانیہ نے شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر بھی  تین بارفرمایا تھا کہ شہید سلیمانی شہید القدس ہیں ۔

جنرل سلیمانی نے اپنی ساری زندگی فلسطین کی حمایت اور جدوجہد میں گزاری اور وہ قدس کے کمانڈر تھے اور قدس کے شہید ہیں اور جس طرح لبنان اور غزہ میں ہم کامیاب ہوئے تھے اسی طرح اب بھی ہم کامیاب و کامران ہوں گے۔

پاکستان کے معروف مفتی فضل ہمدرد نے اسماعیل ہانیہ  کے بیان پر کہا ہے کہ  اسماعیل ہانیہ اورخالد مشعل تہران میں آیت اللہ خامنہ ای سے متعدد بار ملاقات کرچکے ہیں ۔

وہ ایران کی مدد پر بھی کئی مرتبہ شکریہ ادا کرچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، اسماعیل ہانیہ

فلسطینیوں پر یہ عیاں ہوچکا ہے کہ ہمارے ساتھ کون ہے مسلمان ممالک کی طرف سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے میں کرنے کا حرج ہے ۔

بھائی کی محبت کا علم تو مشکل میں معلوم ہوتا ہے۔

مفتی فضل ہمدرد نے اسلام آباد میں منعقد کانفرنس کے بارے میں کہا ہے کہ

 اسلام آباد میں الاقصی کانفرنس میں شیعہ مسلمانوں کو کانفرنس میں نہ بلاکر صہیونیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ مسلمان ایک نہیں ہیں اور آپ فلسطینیوں کو آزادی سے مار سکتے ہیں ۔

دوسری جانب اہلِ فسلطین نے ایران،لبنان اور یمن کا شکریہ ادا کیا ہے ایک بھی سنی ملک نہیں  جس نے کا اہل فلسطین نے شکریہ ادا کیا ہو ۔

یمنیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو روک کر وعدہ پورا کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button