اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کا پنجاب میں کامیاب آپریشن ،9 تکفیری دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان کو مالی مدد فراہم کرنیوالے دو افراد بھی شامل ہیں

 شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور سمیت فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کیے گئے۔

حکام نے بتایا کہ ان مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد جب کہ لاہورسے کالعدم تنظیم کو مالی معاونت کرنے والے دو کارندوں بھی گرفتار کیا جن سے بارودی مواد، دو ہینڈ گرینڈ، ایک یی ڈی بم، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالرحمن، عبدالوحید، عظیم، زمان، سفیان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق سے ہوئی جو مختلف شہروں میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ٹی ڈی کے پنجاب میں آپریشنز ، سعودی نوازکالعدم تنظیموں کے11 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان کو مالی مدد فراہم کرنیوالے دو افراد بھی شامل ہیں۔

جنہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ دیگر سات دہشت گرد مختلف شہروں سے گرفتار ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گرد مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ، بارودی مواد اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button