اہم ترین خبریںپاکستان

مجھے کانفرنس میں کیوں نہیں بلایا؟ علامہ جواد نقوی دیوبند علما کے خلاف پھٹ پڑے

شیعیت نیوز: اتحاد مسالک ثلاثہ کے زیر اہتمام  اسلام آباد میں  الاقصیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کے منتظم مفتی  ابو محمد نے کانفرنس میں بالخصوص ہم علامہ جواد نقوی کو فلسطین کنونشن میں نہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ

ہم اپنے اس اتحاد میں کسی ناپاک کو شامل نہیں کریں گے اور اس  اتحاد کاوہی حصہ بنے گا جو غیر مسلم نہیں ہوگا۔

کانفرنس میں مدعو نہ کرنے پہ علامہ جواد نقوی نے علمائے دیوبند سے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ماہ تک آپ کو فسلطیینیوں کی یاد نہیں آئی ۔

اگر تمام علمائے کرام کو کانفرنس میں بلایا گیا تھا تو مجھے کیوں نہیں بلایا ۔

علامہ جواد نقوی نے ایک بار ملت تشیع کی قیادت کو تنقید کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ قیادت مل کرایسے اجتماعات کیوں نہیں کرتی جبکہ ملت جعفریہ پاکستان  8 اکتوبر سے پاکستان کے ہر شہر میں   فلسطین کی حمایت میں اجتماعات کا انعقاد کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دیوبند عالم دین نےعلامہ جواد نقوی کو ناپاک اور غیر مسلم قرار دےد یا

اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس میں بھی علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تمام شیعہ قیادت کے اہم رہنما ایک سیمینار کا انعقاد کرچکے ہیں ۔

اس سےقبل بھی کئی مواقع پر کانفرنس کا انعقاد ہوا مگر اس میں علامہ جواد نقوی کو مدعو نہیں کیا گیا ۔

علامہ جواد نقوی کا رجحان ۤۤۤکی طرف ہے   دیوبند علما کی کانفرنس میں مدعو ہونے پر وہ سکتے کی حالت میں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button