اہم ترین خبریںپاکستان

دیوبند عالم دین نےعلامہ جواد نقوی کو ناپاک اور غیر مسلم قرار دےد یا

شیعیت نیوز: تکفیری ملا ابو محمد نے اسلام آباد میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ جواد نقوی کو فلسطین کنونشن میں نہیں بلائیں گے۔

ہم اپنے اس اتحاد میں کسی ناپاک کو شامل نہیں کریں گے اور اس  اتحاد کاوہی حصہ بنے گا جو غیر مسلم نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کنونشن سنٹر اسلام آباد میں بدھ کو فسلطین کانفرنس ہوگی جس میں اہلحدیث،بریلوی اور دیوبند مسالک کے علما شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لاتعلق رہنے والے گروہوں میں شدت پسندی تین مسالک کے طبقات نے اب اتحاد مسالک ثالثہ کے پلیٹ فارم سے فرقہ واریت کو فروغ دینے کا بیڑا اٹھالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین کے نام پر فرقہ وارانہ سازش، تکفیری ملا کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی

اس سے قبل اسی شرپسند گروہ نے ناموس صحابہ بل کے نام پر بھی پاکستان میں کئی اجتماعات کئے ہیں۔

تکفیریت اور فرقہ واریت پہ مبنی متنازعہ بل ملت تشیع کے اتحاد کے باعث کوڑا دان میں جاگرا تو شرپسند تکفریوں نے اب مسئلہ فسلطین سے مسلمانوں میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش تیار کرلی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں فسلطین کے نام پہ جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملت تشیع کے خلاف زہر اگلا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں تکفیروں کی جانب سے اسلام آباد میں  جلسے کے انعقاد کیا جائے گا  جس میں ملت تشیع کے علاوہ دیگر تین مسالک کے شدت پسند عناصر کو اکٹھا کیا جائے گا۔

جلسہ میں تکفیری عناصر آئندہ الیکشن میں اپنے منحوس ایجنڈا کو بھی پیش کریں گے۔

ملک دشمن افغانیوں کی طرح تکفیروں کی نرسیوں کو بھی جڑ سے اکھاڑنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button