اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل کے حق میں بیانیہ بنانے والے نظریہ پاکستان کے مخالف ہیں،ناصر شیرازی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے ملتان میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام منعقدہ آزادی فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مارچ میں موجود بچے فلسطین کے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ملت پاکستان مظلومین فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا ہے، انسانی حقوق کے علمبردار کہلانے والے درندوں سے بھی بدتر نکلے، امریکی اور یورپ کا چہرہ بے نقاب  ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پولیس اور عدلیہ پاکستان کے تین کرپٹ ترین اداروں میں شامل

فلسطینوں پر سلام ہو جنہوں نے یورپ و امریکہ کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے ۔

ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ساٹھ دنوں کی جنگ نے ثابت کیا مزاحمت آج بھی مضبوط ہے۔

ہم ان تمام بچوں، عورتوں، مردوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو فلسطینیوں کے لئے یورپ و امریکہ میں نکلے، پاکستان میں اسرائیل کے حق میں بیانیہ بنانے والے نظریہ پاکستان کے مخالف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button