لبنان

حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اس نے شبعا فارمز میں واقع صیہونی فوجی اڈے السماقہ اور اس کے اردگرد واقع صیہونی فوجیوں کی تعیناتی کے مقام پر میزائل حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ لبنانی مجاہدین نے صیہونی فوجی اڈے رامیا کے اردگرد بھی صیہونی فوجیوں کے اکٹھے ہونے کےمقام پر حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کےبیان کے مطابق البغدادی نامی صیہونی فوجی اڈے کو بھی مناسب اسلحے کے ساتھ حملے کا نشانہ بنایا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کا حملہ

جس کےنتیجے میں صیہونی فوجیوں اور ان کے فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ لبنان کی اسلامی استقامت کے مجاہدین نے رویسہ العاصی فوجی اڈے کے اردگرد بھی صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر حملہ کیا ہے۔

دریں اثناءحزب اللہ نے برانیت فوجی چھاؤنی میں صیہونی فوج کی اکیاونویں ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کو اپنے حملے کا نشانہ بنانے کی خـبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے صیہونی فوج کے سمندری اڈے الناقورہ پر بھی مناسب ہتھیاروں سے حملہ کر کے اسے نقصان پہنچایا ہے۔

عبری ذرائع ابلاغ نے بھی کہا ہےکہ مقبوضہ شبعا فارمز میں واقع صیہونی فوج کے ہار دوف نامی اڈے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button