لبنان

جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کا حملہ

شیعیت نیوز :رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے جنوبی لبنان میں واقع آبل القمح علاقے کے نزدیک اقوام متحدہ کی امن محافظ فورس یونیفل کے ہیڈکوارٹر پر گولہ باری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل صیہونی فوج کے ترجمان نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :انصار اللہ نے اسرائیل کو وارننگ جاری کردی

یہ حملہ ایسی حالت میں ہے کہ لبنان کی تحریک استقامت نے صیہونی فوج کے پانچ اڈوں اور ایک ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

حزب اللہ لبنان نے جمعے کو بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے چھے اڈوں پر میزائل اور راکٹ حملے کئے تھے۔

حزب اللہ لبنان نے جمعرات کو بھی لبنان کی سرحد کے قریب واقع صیہونی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں دو صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button