اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس،مرکزی کابینہ مقرر

 شیعیت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پہلا اجلاس عاملہ جامعہ قرآن ناطق لاہور میں ہوا۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف نے اجلاس کی  صدارت کی ۔

اجلاس  میں مرکزی صدر حسن عارف اور سابق مرکزی صدر عارف حسین علی جانی نے اراکین عاملہ سے خطاب کیا۔

اس موقع پر ملک بھر سے 23 ڈویژنز کے ڈویژنل صدور اور ان کے نمائندگان شریک تھے۔

اجلاس میں نئے سال 2023-24 کیلئے کابینہ کی منظوری لی گئی۔

مجلس عاملہ نے مرکزی نائب صدر کیلئے  محمد تقی کاظمی، مرکزی جنرل سیکرٹری کیلئے سید  معمر نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کیلئے غلام حیدر،برادر ثاقب سیکرٹری مالیات،مرکزی انچارج محبین ارتضی باقر ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر سلمان رضا اور مرکزی سیکرٹری تعلیم کیلئے واجد علی کے ناموں کی منظوری دی۔

مرکزی صدر برادر حسن عارف نے ان سے حلف لیا۔

اس موقع پر اراکین نظارت علامہ حسنین گردیزی،برادر اطہر عمران طاہر اور فرحان زیدی بھی موجود تھے۔

یاد رہے مجلس عاملہ آئی ایس او پاکستان کا اعلیٰ اختیاراتی ادار ہ ہے جس میں دستور اور آئین کے مطابق تنظیمی فیصلہ جات کئے جاتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button