یمن

انصاراللہ کا اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف گیارہواں آپریشن

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف یمنی مسلح افواج کے گیارہویں آپریشن پر عملدرآمد کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری کے بیانات کے مطابق یمنی مسلح افواج کے میزائل یونٹ نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں واقع ام الرعش (ایلات) کے علاقے میں اسرائیلی حکومت کے فوجی اہداف پر اپنے متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔

اس بیان کے آخر میں بریگیڈیئر جنرل ساری نے یمنی فوج کی طرف سے اسرائیلی حکومت کے خلاف فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے پر زور دیا اور کہا کہ یمنی افواج بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نیتن یاہو شرم کرو:صہیونی وزیر اعظم کو قیدیوں سے ملاقات مہنگی پڑگئی

یمنی انصار اللہ تحریک کی طرف سے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف 11ویں بار میزائل اور ڈرون حملے ہوئے، ان حملوں میں زیادہ تر ایلات بندرگاہی شہر اور ایلان اور اسف رامون بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button