ایران

ایران کا انسانوں کو فضا میں بھیجنے کے لئے ایک بڑا قدم

 شیعیت نیوز: ایران کے جدید ترین بائیو اسپیس کیپسول کو وزارت دفاع اور مسلح افواج کے اشتراک سے تیار کردہ مقامی لانچر "سلمان”  کے ذریعے کامیابی کے ساتھ  خلاء میں چھوڑا گیا۔

یہ بائیو کیپسول انسانوں کو خلا میں بھیجنے کے روڈ میپ کو سمجھنے کے لیے ایک سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی کارگو ہے جسے زمین کی سطح سے 130 کلومیٹر کی بلندی پر لانچ کیا گیا۔

اس 500 کلوگرام وزنی کیپسول کے کامیاب لانچ کے ساتھ ہی خلائی مشن کے منصوبے کی مختلف ٹیکنالوجیز بشمول لانچنگ، ریکوری کی ترقی اسپیڈ کنٹرول سسٹمز اور امپیکٹ شیلڈز، کیپسول اور چھتری کے ایروڈائنامک ڈیزائن، حیاتیاتی حالات کے کنٹرول اور نگرانی سے متعلق نظام وغیرہ کا بھی کامیابی سے تجربہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی فضائیہ کے پاس مغربی ایشیا کی سب سے مضبوط ہیلی کاپٹر فلیٹ ہے، جنرل یوسف قربانی

ایران کے پہلے خلائی بندر کو خلاء میں بھیجنے کی کامیاب تحقیقات کی کامیابی کے بعد  انسانوں کو خلا میں بھیجنے کے پروگرام کے ایک حصے کی تکمیل کے طور پر "ایرو اسپیس ریسرچ” کے ماہرین اور محققین نے ایک اور خلائی کیپسول کی تیاری شروع کردی۔

ایران کا دوسرا خلائی بندر خلا میں بھیجنے کے لئے "فرگام” پروب کی پرواز زمین سے 120 کلومیٹر کی بلندی پر کامیاب رہی جس سے ایران کے دوسری بار سائنسی تحقیق کے میدان میں  قدم بڑھانے میں مدد ملی۔

یہ انسان بردار پے لوڈ، جسے "ریسرچ پروب” کہا جاتا ہے 23 دسمبر 2012 کو مائع ایندھن کے ساتھ لانچ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

منصوبے کے مطابق اس دن، "ریسرچ پروب” کو سیمنان میں واقع ایران کے خلائی لانچ بیس کے لانچ پیڈ پر تعینات کیا گیا تھا اور حسب توقع اس نے ایران کے دوسرے خلائی بندر کو مضافاتی خلا میں بھیجا اور تقریباً 15 منٹ کے بعد یہ بحفاظت زمین پر اتر گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button