ایران

ایرانی فضائیہ کے پاس مغربی ایشیا کی سب سے مضبوط ہیلی کاپٹر فلیٹ ہے، جنرل یوسف قربانی

شیعیت نیوز: ایرانی فوج کے فضائی شعبے کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے فضائیہ کو مغربی ایشیا میں سب سے مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ کو بہترین ہیلی کاپٹر فلیٹ کی خدمات حاصل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے عراقی بعثی حکومت کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے فضائیہ کے پائلٹ شہید اکبر شیرودی کی بررسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید اکبر شیرودی اور دیگر شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے ملک کے اندر امن قائم کیا اور سرحدوں کی حفاظت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے روس نے امریکہ کے موقف میں لچک محسوس کی

کرمانشاہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سبقت کے اس دور میں ایرانی فضائیہ پورے مغربی ایشیا میں سب سے آگے ہے اور اس کو بہترین ہیلی کاپٹر فلیٹ کی خدمات حاصل ہیں۔ ہماری نئی نسل کو ایران کی تاریخ کے بارے میں معلومات ہونا چاہئے۔

شہداء کی یاد میں اس طرح کی تقریبات ان کی خدمات کو زندہ رکھنے کا باعث ہیں۔ ہمارے جوانوں کے علم میں یہ چیزیں ہونا چاہئے کہ کس طرح شہید اکبر شیرودی جیسوں نے دشمن کے ٹینکوں اور جہازوں کو تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ صیہونی حکومت کے تمام دہشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار ہے، اُسے نتائج بھگتنا ہوں گے

پریس ٹی وی کے مطابق بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے کہا کہ فضائیہ امن ہو یا جنگ ہر حالت میں ملک کے دفاع اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔

دشمن ایران پر ہر طرف سے حملہ آور ہے اور ہر لمحہ ایران کو نابود کرنا چاہتے ہیں لیکن رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ایک بیان سے دشمن کے تمام منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button